ابو اسحاق الحوینی، مشہور حسن سلمان اور علی حسن عبدالحمید: تحقیق اور اختلاف
لیکن یہ ہے کہ شیخ کے منہج کے مطابق
اسی انداز میں تحقیق و تصنیف و طالب کا کام کرنے والے بہت کم لوگ
ہیں گنے چنے، تو اس میں ایک مصر کے ابو اسحاق الحوینی ہیں، وہ
بڑے فاضل آدمی ہیں بلکہ میرے خیال سے کہا جائے کہ حدیث کے میدان میں
اتنا زیادہ علم اور درک رکھنے والے ان کے تلامذہ میں کوئی نہیں، ان سے بھی یہاں
ملاقات ہوئی، کئی بار آئے تھے تو بہت اچھے آدمی ہیں، انہوں نے مسند ابو
حنیفہ بہت سی کتابیں ایڈیٹ کیں۔ دوسرے مشہور حسن السلمان
ہیں وہ بھی سنجیدہ محقق اور کافی چیزیں انہوں نے ایڈیٹ کی ہیں اور تیار کی
ہیں، تحقیق کی ہیں، کچھ چیزیں ایسی ہیں جو ان کی تحقیق کی ہوئی کتابیں ہم لوگوں نے
ایڈیٹ کیں تو پتہ چلا کہ بہت سی غلطیاں ہیں لیکن ایک بہت ہی مؤدب اور بہت ہی
اچھے معقول آدمی ہیں۔ تیسرے ایک ہیں علی حسن علی عبدالحمید تو ان کے تو ہر ایک سے
بس دشمنی ہی رہتی ہے، جب یہ ابھی آپ سے راضی ہیں تو
خوب آپ سے دوستی ہے اور اس کے بعد تھوڑا سا کسی مسئلے میں اختلاف ہوا آپ کے خلاف ایک
کتاب لکھ ڈالیں گے۔ چنانچہ وہ پوری زندگی ان کی اسی طرح سے رد
اور ایک دوسرے کے
مواخذہ، حالانکہ یہ منہج ٹھیک نہیں ہے، کسی کا کسی سے علمی اختلاف
ہو تو صحیح ہے باقی کسی کے بالکل آپ اس کی نیت اور دل پر
حملہ کر کے کیا پہنچیں گے؟
End of transcript · 250 words