0:00

جماعت اسلامی یہ-- یہ محض ایک جماعت نہیں ہے۔ اس کے کوئی صرف سیاسی جماعت نہ سمجھے。 جس طرح دیگر سیاسی جماعتیں ہوتی ہیں، جو زندہ باد، مردہ باد پہ چلتی ہیں، جو شخصیات پہ چلتی ہیں، جو وراثت پہ چلتی ہیں، جو وصیت پہ چلتی ہیں، جو خاندانوں پہ چلتی ہیں، جو جاگیرداری پہ چلتی ہیں، جو وڈیرا شاہی پہ چلتی

0:19

ہیں، جو سرمایہ داری پہ چلتی ہیں، جو Establishment کے سہارے پر چلتی ہیں، جو بین الاقوامی Establishment کے اشاروں پہ چلتی ہیں۔

0:27

جماعت اسلامی ایسی سیاسی جماعت نہیں ہے۔ ہم سیاست کو عبادت سمجھ کے کرتے ہیں اور سیاست کو اس لیے کرتے ہیں کہ "کان بنو اسرائیل تسوسہم الانبیاء" کہ جب کسی نے پوچھا تھا تو نبی پاک ﷺ نے فرمایا تھا کہ بنو اسرائیل کی سیاست تو بنو اسرائیل کے انبیاء فرماتے تھے۔ ہمارے آقا نامدار ﷺ نے سیاسی عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے اللہ کا نظام قائم

0:53

کیا تھا، حکومت و ریاست قائم کی تھی اس لیے ہم سیاست کرتے ہیں یہ ہماری ذاتی غرض کے لیے نہیں ہے، کسی Electable کے لیے نہیں ہے، کسی امیر جماعت کے لیے نہیں ہے، اللہ کے لیے، اس کے رسول کے لیے ہے اور ان کے لائے ہوئے نظام کے لیے ہے۔ اس لیے سما-- جماعت اسلامی کو ہم دینی تحریک ہیں کہ ہمیں کوئی مذہبی گروہ نہ سمجھے۔ ہمیں کوئی مسلکی گروہ نہ سمجھے۔

1:16

یہ فرقہ واریت، اس کو ہم نے سو بار اپنے سے جدا کر دیا ہے۔ ہم فرقہ واریت پر یقین نہیں رکھتے، ہم مسلکوں کا احترام کرتے ہیں۔ ہر امام جس نے فقہ کو مرتب کیا وہ قابل قدر ہے۔ ہر عالم دین جس نے دین کی خدمت کی وہ ہمارے ماتھے کا جھومر ہے۔ ہر وہ شخص جس نے دین کے لیے کوئی چراغ بھی جلایا ہو وہ ہمارے لیے بہت معنی رکھتا ہے۔ لیکن ہم ان مسلکوں کی بنیاد پر،

1:41

فرقوں کی بنیاد پر امت کو تقسیم نہیں کرتے بلکہ سب لوگوں کو جوڑنے کا فریضہ انجام دیتے ہیں۔

End of transcript · 330 words

iPhone app Translate videos on your iPhone Paste a TikTok, Instagram or X link, add subtitles in your language and save the video to Photos.

Made with TranslateMom

TranslateMom transcribes and translates videos from X, TikTok, YouTube and Instagram. Paste a link and you get a page like this one, in your language.

Transcribed with TranslateMom. Paste any video link to get subtitles and a transcript in your language.

© 2026 TranslateMom · AI video translation and subtitles Transcripts Sources Pricing Legal