Urdu transcript
ایک غلط فہمی ہمارے ہاں ایجاد ہوتی ہے وہ یہ ہوتی ہے کہ
صاحب یہ تو ایران کا مسئلہ ہے آپ پاکستان میں بیٹھ کے یہ والی باتیں کیوں کر رہے ہیں؟
ہاں جی۔ تو میں آپ سے عرض کروں کہ ہم ایک وقت میں مثلاً نقی بھائی ہیں،
غفران بھائی ہیں، آپ ہیں، میں ہوں،
ہمارے اور احباب جو یہاں موجود ہیں جو سن رہے ہیں، ایک ہی وقت میں میں کسی کا باپ ہوں،
میں کسی کا بیٹا ہوں میں کسی کا جو ہے وہ بھائی ہوں،
میں کسی ادارے کا سربراہ ہوں میں کسی کا پڑوسی ہوں، تو کیا یہ آپس میں تضاد ہے؟
یعنی میرا کسی کا بھائی ہونا،
میرا ہی اسی وقت میں کسی کا بیٹا ہونا، یہ کیا لڑائی ہے؟ بھئی اب طے کر لو تم بھائی رہو
گے یا بیٹے رہو گے؟
ارے بھئی بھائی ہونے کا تقاضا اور ہے بیٹے ہونے کا تقاضا اور ہے۔ یہ بات کہنا کہ آپ کو
پاکستان میں رہنا ہے یا پاکستانی ہیں آپ،
تو آپ کو دوسرے ملکوں کے معاملات میں
دخل نہیں دینی چاہیے تو میں تو ہزاروں سال سے پہلے انسان ہوں،
حضرت آدم کی اولاد ہوں پھر چودہ سو سال سے مسلمان ہوں، پھر چودہ سو سال سے تو
میں مسلمان ہوں پھر میں کوئی پچھتر سال سے پاکستانی ہوں، میں چودہ سو سال سے شیعہ
ہوں تو یہ تضاد نہیں ہے نا،
یہ آپ سوال ہی کیوں اٹھا رہے ہیں کہ آپ پاکستانی ہیں یا آپ کو پاکستان کا...
بھئی تضاد کب ہے یہ؟ میں ایک ہی وقت میں مسلمان بھی رہ
سکتا ہوں اور اس کے تقاضے ہیں،
اور اس کے تقاضوں میں یہ ہے کہ من سمع منادیاً ینادی یا للمسلمین فلم یجبہ
فلیس بمسلم اگر کوئی شخص ایک آواز سنے اور آواز یہ
کہہ رہی ہو کہ اے مسلمان میری مدد کرو اور وہ اس کا جواب نہ دے تو وہ مسلمان نہیں ہے۔
تو یہ کیسے آپ لڑوا رہے ہیں اس بات کو؟
کیسے اس سوچ کو مخلوط کر رہے ہیں کہ میں پاکستانی ہوں تو میں مسلمان کیوں ہوں پھر؟
بھئی یہ کیا بات ہوئی؟ میں پاکستانی ہوں تو میں شیعہ کیوں ہوں بھئی؟ یہ کیا بات ہوئی؟
یعنی میرے پاکستان ہونے کے تقاضے اور ہیں،
جیسے باپ ہونے کے تقاضے اور ہیں بیٹا ہونے کے تقاضے اور ہیں، مثال کسی ادارے کا
سربراہ ہونے کا میرا تقاضا کچھ اور ہے ایسے ہی میرے شیعہ ہونے کے تقاضے ہیں کچھ،
مجھے میرے مولا علی نے کہا ہے کہ ہمیشہ ظالم سے نفرت کرنا، مظلوم سے پیار کرنا،
یہ کیا بات ہوئی؟ یعنی اور اگر اس ملک سے کسی کو جانا ہے نا،
تو انہیں جانا ہے جو پہلے پاکستان کا نعرہ نہیں لگا رہے پہلے امریکہ
کا نعرہ لگا رہے ہیں،
پہلے عرب ممالک کا نعرہ لگا رہے ہیں،
ہم کیوں جائیں گے پاکستان سے باہر؟
یہ کیا بات ہوئی کہ صاحب وہ پاکستان... پہلے پاکستان
ہونے کا مطلب ہے کسی کا ساتھ نہیں دو مظلوموں کا آپ کیوں دے رہے ہیں امریکہ کا ساتھ؟
آپ کیوں دے رہے ہیں ان ممالک کا ساتھ کہ جو اسلامی تعلیمات کے خلاف جا رہے ہیں؟
تو پھر تو آپ بھی پہلے پاکستان کا نعرہ نہیں لگا رہے آپ بھی نہیں کہہ رہے کہ
پہلے پاکستان ہونا چاہیے، آپ بھی کسی اور
کو پہلے رکھ رہے ہیں پاکستانی پہلے ہونے کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ ہم اسلام...
مسلمان نہیں رہے پھر ٹکراؤ نہیں ان باتوں کو، یہ غلط فہمی،
مغالطہ پھیلایا جا رہا ہے اور ہم اس مغالطے کو خوب سمجھتے ہیں کہ اپنے مطلب کے
لیے مغالطہ پھیلایا جاتا ہے ہم ایک ہی وقت میں مسلمان،
جو اسلام کی بہترین تصویر ہے تشیع جو پاکستان کے تقاضے ہیں وہ،
ہم سارے تقاضوں کو ایک ہی وقت میں ادا کر سکتے
ہیں ہمیں اس میں کوئی تضاد نظر نہیں آتا،
ہم پہلے پاکستانی ہیں ہم اس سے پہلے مسلمان ہیں، ہم اس سے پہلے
انسان ہیں تو ہمیں،
ہمیں ان سارے تقاضوں کو جوڑنے کا سلیقہ آتا ہے اور جوڑنا ہی پڑے گا اور جوڑ
کر ہم رہ سکتے ہیں
End of transcript · 672 words