Importance of Urdu in Australian Census
السلام علیکم۔ امید کرتا ہوں کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے اور اپنا بہت خیال رکھ رہے ہوں گے۔
آسٹریلیا میں ہونے جا رہے ہیں سینسس، جو کہ ہوتے ہیں مردم شماری،
جو پاکستان میں جس کو کہتے تھے، وہ یہاں پہ بھی ہوتی ہے۔
تو اگست میں سٹارٹ ہونے والی ہے، تو کچھ چیزیں آپ سے میں ریکویسٹ کرنا چاہتا ہوں،
ایز این انڈیویجول ریکویسٹ کرنا چاہتا ہوں، میرے پیچھے کوئی ایسا کوئی ادارہ نہیں ہے، کچھ نہیں،
میں اپنی کمیونٹی سے ریکویسٹ کرنا چاہتا ہے۔
اس مردم شماری کے اندر ایک آپشن آپ کو ایسا ملے گا کہ "Your preferred language you speak at home".
تو پلیز اگر آپ سب سے ریکویسٹ ہے کہ اس میں اگر اردو سلیکٹ کر لیں۔
اب میں اس کے ریزنز کچھ بتاتا ہوں، ٹھیک ہے؟ ماشاءاللہ سے اب لاسٹ ٹائم میری اس بارے میں بڑی بحث بھی ہوئی تھی لوگوں سے،
انہوں نے کہا نہیں ہم تو گھر پہ پنجابی بولتے ہیں، ہم تو پشتون بولتے ہیں، ہم تو یہ بولتے ہیں۔
گھر میں تو میں بھی ہندکو بولتا ہوں کبھی کبھی،
تو اس کا مطلب ڈز ناٹ مین کہ میں لکھ دوں فارم میں جا کے کہ میں ہندکو بولتا ہو۔
تو اگر میں وہ لکھ دوں گا تو میرے خیال سے دو ڈھائی ہزار لوگ ہوں گے، مجھے امپورٹنس نہیں ملے گی،
بجائے اس کے کہ ہر پاکستانی اگر جا کے صرف اتنا لکھ دے کہ وہ اردو بولتا ہے۔ اس کے فائدے کیا ہوں گے، میں آپ کو بتاتا۔
آپ کو پتا ہے آپ کے ماں باپ جب آسٹریلیا وزٹ کرتے ہیں تو کچھ قسم کے فارمز بھرنے پڑتے ہیں؟
اب وہ ڈیجیٹل ہو گیا۔ اس ڈیجیٹل ہونے کے اوپر بھی
اس میں ایک جگہ پہ ایسا آپشن ہے کہ "Select a language".
انفورچونیٹلی، 12-13 زبانیں ہیں، اردو نہیں ہے۔ صحیح ہے؟
اب آپ سوچیں کیوں نہیں ہے؟ کیوں؟ کیونکہ یار ہمارا اپنا قصور ہے۔
جب سینسس ہوتے ہیں، ہم اپنے آپ کو امپورٹنس نہیں دیتے۔
ہم اپنے صوبے کو اور اس چیز کو امپورٹنس دیتے ہیں جس کا یہ نہیں سوچتے
کہ اس کا بگر امپیکٹ کیا پڑے گا پوری کمیونٹی کے اوپر۔
اگر اس کی جگہ اگر ہم اردو سلیکٹ کرتے ہوتے نا،
اس جگہ کے جتنے भी اس طرح کے اگر فارمز آتے ہیں نا، اس میں آپ کی اپنی لینگویج ہوتی
اور اٹس اے پراؤڈ مومنٹ فار یو کہ بھائی میں اپنی زبان میں آپ کو جواب دوں گا کہ بھائی میں نے کیا، کہاں سے آ رہا ہوں، کہاں جا رہا ہوں۔
پلس بہت ساری ایسی آگے آنے والے فیوچر میں بھی کچھ ایسے نا لمحات آئیں گے
جہاں پہ آپ کو لگے گا کہ یار اتنی ساری لینگویج میں اردو کیوں نہیں ہے؟
وہ اردو یہاں سے اس لیے نہیں ہے کیونکہ ہم اکٹھا ہو کے اس چیز کو، اس چیز کو امپورٹنس نہیں دیتے۔
میری صرف ریکویسٹ ہے، میں کسی سے بھی کسی کی اگر دل آزاری ہو رہی ہے اس چیز سے تو میں معافی مانگتا ہوں،
لیکن اٹس جسٹ مائی تھاٹ، یہ میرا اپنا اوپینین ہے
کہ اگر ہم سب مل کے اردو کو امپورٹنس دلائیں انسٹیڈ آف ہماری اپنی دوسری جو زبان ہے،
ایون دو وہ پنجابی ہو، پشتو، سندھی ہو، جو بھی زبان ہے۔
اس کو سائیڈ میں رکھ کے ایز اے پاکستانی، اردو، اردو پلیز۔
ٹھیک ہے؟ اور کوشش کیجیے گا کہ کیجیے گا ایسا۔
اور اگر، اگر آپ کو لگتا ہے کہ میری یہ ویڈیو کسی کے کام آنے والی ہے،
جن کو انفارمیشن نہیں ہے کہ اس طرح کا کچھ ہونے لگا ہے، آپ سے چھوٹی سی ریکویسٹ ہے،
دوستوں تک پہنچا دیں، ٹھیک ہے؟ شیئر کر لیں
اور اگر آپ کو لگتا ہے کہ یہ ایک امپورٹنٹ انفارمیشن تھی، پلیز آپ نیچے کمنٹس میں ضرور لکھا کریں
کیونکہ میں، میں اور بھی آپ کو اس طرح کی امپورٹنٹ انفارمیشن دے سکتا ہوں اگر آپ لوگوں کو سننا پسند ہے تو۔
اپنا خیال رکھیں، امید کرتا ہوں یہ ویڈیو آپ کو پسند آئی ہوگی۔ اللہ حافظ۔
End of transcript · 663 words