Humorous Story about Military Manners

نزاکت صاحب، آپ کے ایک دوست کی منگنی ہوئی تھی، غالباً، وہ کیا قصہ تھا؟

ہمارا ایک ڈرل سٹاف ہوتا ہے، جو ڈسپلن کا ذمہ دار ہوتا ہے، پی ایم اے میں بھی اور ٹریننگ سینٹرز میں بھی۔

تو ہمارے ایک دوست ہیں، ان کی منگنی ہو گئی اس جگہ پہ۔

تو جہاں پہ منگنی ہوئی، وہاں پہ ایک فوجی تھا، وہ بھی ڈرل والا تھا، تو اس کی فیملی ان کے پاس گئی۔

یہ جو ڈرل والے ہوتے ہیں نا، یہ بڑے اکھڑ مزاج ہوتے ہیں اور بڑے سخت ہوتے ہیں۔

تو آپ کدھر پھنس گئی ہو؟

وہ بھی اپنا تھوڑی سی مایوس ہوئی، لیکن انہوں نے کہا ابھی منگنی تو ہو گئی ہے، شادی ہو گی ان کی۔

ڈر رہی ہو گی خاتون کہ کہاں شادی ہو رہی ہے۔

شادی ہو گئی۔

شادی ہو کے جب وہ گھر پہنچ گئی، تو جو ڈرل سٹاف تھے ہمارے، وہ بڑے ڈسپلن کے ساتھ گئے۔

تو ہمارا جب بھی ڈرل سٹاف کسی کے پاس جاتا ہے تو وہ چیک ون ٹو لگاتا ہے۔

انہوں نے چیک ون ٹو لگایا۔

ٹرے ہاتھ میں تھی، ان کو سویٹ پیش کی، اور بڑے شائستگی سے کہا کہ بیگم صاحبہ، نوش فرمائیں۔

ارے واہ۔

وہ بڑی خوش ہو گئی کہ یار وہ لوگ کیا کہتے تھے، یہ تو اتنے اچھے اخلاق والے ہیں۔

اسی طریقے سے جوں جوں ٹائم گزرتا گیا، ان کی چپلیں سیدھی کرنی، کپڑے دینے، استری کرنی، ہر چیز میں مدد کرتے تھے۔

صبح ان کے اٹھنے سے پہلے ناشتے کی ٹرے لگی ہوئی تھی، تو اٹھاتے ہیں کہ بیگم صاحبہ اٹھیں، ناشتہ کر لیں۔

ارے۔ وہ بڑی خوشی سے اٹھیں، ہاتھ منہ دھویا، ناشتہ کر لیا۔

اسی طرح دوپہر کو گھومنے لے کر گئے، گھمایا پھرایا، پیزے وغیرہ کھائے، واپس آ گئی۔

جونہی اگلے دن شام کے مغرب کا ٹائم ہوا، جس ٹائم انہوں نے وہ مٹھائی پیش کی تھی،

تو وہ بڑے رعب دار انداز میں وہی چیک ون ٹو لگایا، "یہ تھا 24 گھنٹے کا مکمل نمونہ، آئندہ ہر کام اسی طریقے سے ٹیبل پر مانگتا ہوں!"

(قہقہے اور تالیاں)

End of transcript · 341 words

iPhone app Translate videos on your iPhone Paste a TikTok, Instagram or X link, add subtitles in your language and save the video to Photos.

Read any video in your language

Paste a link from X, TikTok, YouTube or Instagram. You get a page like this one.

© 2026 TranslateMom Transcripts Sources Pricing Legal