افغانستان پر حملے کے اسباب: اسلام، طالبان اور خراسان پر مقرر کا مؤقف

افغانستان پر حملے کا اصل سبب...

یہ جو میں نے دو بتائے نہ، دو لڑیاں ہیں، ان کے ایجنڈے کی۔

ایک اسلام کہیں ظاہر نہ ہو جائے، اسلام کا نظام ظاہر نہ ہو جائے۔

اور ایک مسلمانوں کے مالیاتی، خاص طور پر تیل کے وسائل پر قبضہ۔

اب افغانستان میں کیا ہوا ہے، یہ سارا معاملہ تھا اسلام کا راستہ روکنے کا۔

کہ یہاں تو اسلام ایک شکل دکھا رہا ہے اپنی۔

اور اگر انہیں موقع مل گیا، تو یہ تو ایک ایسی ویلفیئر اسٹیٹ قائم کر دیں گے۔

زکوٰۃ کا نظام قائم ہو جائے گا تو اعلیٰ ترین ویلفیئر اسٹیٹ قائم ہو جائے گی۔

اور اگر یہاں پر جو ہے یہ ساری سزائیں نافذ ہو گئیں، معاشرہ کرائم فری ہو جائے گا۔

لوگوں میں محبت ہو گی، مساوات ہو گی۔

اور یہ کہ عام لوگوں کے لیے ویلفیئر ہو گا۔

اور یہ سامنے نظام آ گیا تو پھر ہمارا یہ نظام کیپیٹلزم، یہ کہاں رہے گا؟

اس کو تو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔

لہٰذا افغانستان پر حملے کا اصل موٹیو یہ ہے۔

لیکن انہوں نے افغانستان میں کوشش کی، طالبان کے زمانے میں۔

یونوکول (Unocal) جو ہے ان کی سب سے بڑی جو ہے وہ کمپنی ہے۔

اس نے مذاکرات کیے، تو وہ دیکھ کر حیران رہ گئے۔

کہ یہ ان پڑھ، یہ ملّے ملاٹے جو ہیں، یہ تو بڑے ٹف بارگینر ہیں۔

اس طریقے سے پاؤں جما کر طالبان نے جو ہے ان کے ساتھ مذاکرات کیے ہیں۔

اور ان سے اپنی شرطیں پیش کی ہیں کہ وہ گھبرا کر بھاگ گئے۔

یہ صورتحال بھی تھی افغانستان پر قبضہ کرنے میں۔

لیکن یہ ہے کہ اصل کیا تھا، کہ وہ اسلام کی کوئی شکل دنیا کے سامنے نہ آنے پائے۔

جو ان کا میجر۔۔۔ اسی لیے پورا عالم کفر جمع ہے۔

امریکہ، یورپ۔۔۔

روس، چین، سب جمع ہیں۔

بھارت تو ہے ہی ہے۔

یہ سب جمع ہیں۔

اچھا اس میں یہ بھی ذہن میں رکھیے کہ افغانستان کے بارے میں۔۔۔

یہودیوں کے علم میں ہے کہ حضورؐ کی حدیثیں کیا ہیں۔

حضورؐ کی حدیث ہے۔۔۔

یَخْرُجُ مِنْ خُرَاسَانَ رَایَاتٌ سُودٌ۔

خراسان کے علاقے سے کالے جھنڈے لے کر فوجیں چلیں گی۔

لَا یَرُدُّهَا شَیْءٌ، کوئی طاقت ان کو رخ نہیں موڑ سکے گی۔

حَتَّى تُنْصَبَ بِإِیلِیَاءَ، یہاں تک کہ وہ آ کے بیت المقدس میں جھنڈے گاڑ دیے جائیں۔

They know it، یہ جان لیجیے۔

یہ لوگ پڑھے لکھے لوگ ہیں۔

اسی طرح حضورؐ کی ایک حدیث ہے۔۔۔

کہ جب یہودیوں کا قتل عام ہو رہا ہو، اگر مسلمان قتل کریں گے۔۔۔

تو اگر کسی درخت کے پیچھے یہودی چھپا ہو گا تو درخت پکارے گا، اے مسلمان۔۔۔

یا عبداللہ، آؤ ادھر یہ میرے پیچھے یہودی چھپا ہوا ہے قتل کرو اسے۔

کسی پتھر کے پیچھے چھپے گا تو پتھر بولے گا، سوائے ایک درخت غرقد۔

دیکھیے غرقد یہودیوں کا درخت ہے وہ پناہ دے گا۔

اور آج اسرائیل میں سب سے بڑی پلانٹیشن غرقد کی ہے۔ They know it۔

اسی لیے افغانستان، خراسان، یہ افغانستان کا ہارٹ ہے افغانستان۔

اور یہ بھی جان لیجیے۔۔۔

ہمارا جو مالاکنڈ سے اوپر کا علاقہ ہے، یہ بھی خراسان کا حصہ تھا۔

اولڈ خراسان، جسے گریٹر خراسان کہا جاتا ہے ہسٹری میں۔

ایک میں نے ایرانی سے پوچھا تھا اس کے بارے میں تو اس نے کہا خراسان ہمارا ایک صوبہ ہے۔

میں نے کہا وہ تو مجھے معلوم ہے، جس کا دارالخلافہ مشہد ہے۔

اور یہ ان کا مقدس شہر ہے۔

وہ تو اسے مکے کی طرح سمجھتے ہیں۔

بہرحال، میں نے کہا میں پوچھ رہا ہوں پرانا خراسان۔۔۔ اوہ خراسان بزرگ!

تو خراسان بزرگ کا انہوں نے بتایا، پورا افغانستان اس میں شامل۔

اور پھر یہ اسٹیٹس جو ہیں سینٹرل ایشین اسٹیٹس۔۔۔

اور ایران کا ایک حصہ اور پاکستان کا ایک حصہ۔۔۔

یہ جو مالاکنڈ کہلاتا ہے۔

اور یہ بڑی معنی خیز بات ہے کہ وہیں مالاکنڈ سے تحریک چلی ہے۔

جو اصل تحریک ہے طالبان، طالبان پاکستان، وہ سوات سے چلی ہے۔

بہرحال اس وجہ سے، اس پہلو سے یہ جو ہے۔۔۔

افغانستان پر حملے کا اصل سبب وہ تھا۔

End of transcript · 665 words

Transcribed with TranslateMom. Paste any video link to get subtitles and a transcript in your language.

iPhone app Translate videos on your iPhone Paste a TikTok, Instagram or X link, add subtitles in your language and save the video to Photos.

Made with TranslateMom

TranslateMom transcribes and translates videos from X, TikTok, YouTube and Instagram. Paste a link and you get a page like this one, in your language.

© 2026 TranslateMom · AI video translation and subtitles Transcripts Sources Pricing Legal